راڈار میں تکنیکی خرابی تمام پروازیں معطل

ویلنگٹن ۔ 23 جون (سیاست ڈاٹ کام) تمام کمرشیل اور سیویلین طیاروں کو نیوزی لینڈ میں اس وقت پرواز سے روک دیا گیا جب ایئر ٹریفک کنٹرول سسٹم کے راڈار میں تکنیکی خرابی پیدا ہوگئی۔ طیاروں کی پرواز زمینی راڈار سسٹم کی مرہون منت ہے جس کی خرابی سے فضائی ٹریفک میں وسیع خلل پیدا ہوتا ہے۔