کوہیر۔/17جولائی، ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) ضلع سنگاریڈی کے کوہیر منڈل کے موضع بڑم پیٹ میں واقع ایک قدیم مندر شری راچنا سوامی مندر کے چیرمین کی حیثیت سے راچوری کنکا رتنم کوہیری کو انڈومنٹ کے ایک عہدیدار نے بحیثیت چیرمین اور ان کے ساتھ مزید 7 اراکین کو حلف دلایا۔ اس موقع پر رکن قانون ساز کونسل محمد فرید الدین، چیرمین اور اراکین شال پوشی گلپوشی کی گئی۔ اس موقع پر رام کرشنا ریڈی آتما کمیٹی چیرمین مانک راؤ انچارج ٹی آر ایس پارٹی ڈی لکشما ریڈی زرعی مارکٹ کمیٹی چیرمین، شیوا کمار سینئر ٹی آر ایس قائد، محمد محفوظ علی، محمد کلیم الدین ٹی آر ایس لیڈر، محمد عبدالوحید کوہیر ٹاؤن صدر ٹی آر ایس پارٹی، محمد حاجی میاں، محمد فیاض احمد، سردار حسین، شیخ جاوید نائب صدرنشین کوہیر منڈل، طاہر علی، اسلم زید، واجد علی، سید رئیس الدین، اروند ریڈی سابق ضلع پریشد رکن کوہیر منڈل، نرسملو سابق ضلع پریشد رکن کوہیر کے علاوہ دیگر موجود تھے۔