راٹھوڑ ، وزیر بننے والے پہلے اتھلیٹ

نئی دہلی، 03 ستمبر (یو این آئی) اولمپک سلور میڈلسٹ راجیہ وردھن سنگھ راٹھور کو اتوار کو مودی حکومت میں ہوئے کابینی توسیع میں موجودہ وزیر وجے گوئل کے مقام پر ملک کا نیا مرکزی وزیر مملکت برائے کھیل (آزادانہ چارج) بنا دیا گیا ہے ۔راٹھور ملک کے پہلے کھلاڑی ہیں جن کو کھیل وزارت کا چارج دیا جائے گا۔انہوں نے انفارمیشن براڈکاسٹنگ کی وزارت کے ساتھ ساتھ کھیل وزارت کے کام بھی دیکھیں گے ۔انہوں نے 2004 اولمپک کھیلوں میں شوٹنگ میں چاندی کا تمغہ جیتا تھا ۔47 سالہ راٹھور نے اولمپکس کے علاوہ دولت مشترکہ کھیلوں میں دو سونے ، عالمی چمپئن شپ میں دو سونے اور ایشیائی کھیلوں میں چاندی کا تمغہ جیتا تھا۔وزیر اعظم نریندر مودی نے کھیلوں اور کھلاڑیوں کی مسلسل حوصلہ افزائی کی ہے اور ہمیشہ اپنے ریڈیو پروگرام میں کھیلوں پر توجہ دینے کی اہمیت پر زور دیا ہے ۔ایسے میں بی جے پی کے سینئر لیڈر گوئل کی چھٹی کرتے ہوئے راٹھور کو وزارت کھیل کا عہدہ سونپے جانے کو ان کے اہم قدم کے طور پر دیکھا جا رہا ہے ۔