رانی رامپال ہندوستانی ہاکی ٹیم کی کپتان

ممبئی ۔28 اپریل (سیاست ڈاٹ کام ) ہاکی انڈیا نے رانی رام پال کو سیزن 2018 کے اختتام تک قومی ویمنز ٹیم کی کپتان مقرر کرنے کا باضابطہ اعلان کردیا۔ اسٹار گول کیپر پی آر سری جیش مینز سینئر ٹیم کے قائد برقرار رہیں گے۔ ہاکی انڈیا کے سیکریٹری جنرل محمد مشتاق احمد نے کہا کہ دونوں غیر معمولی کھلاڑی ہیں جنہوں نے جوش و ولولے کے ساتھ ہندوستانی قیادت کی اور امید ہے کہ آئندہ بھی یہ سلسلہ جاری رہے گا کیونکہ ورلڈ کپ اور ایشین گیمز میں ہندوستانی ٹیموں کو حصہ لینا ہے۔