ممبئی 10 ڈسمبر (پی ٹی آئی) رانجی ٹروفی کے آج یہاں وانکھڈے اسٹیڈیم پر کھیلے گئے گروپ اے کے افتتاحی میچ میں جموں و کشمیر میں ممبئی کی طاقتور ٹیم کو اُس کے ہی میدان پر 4 وکٹ سے شکست دے دی۔ ممبئی 40 مرتبہ رانجی ٹروفی چمپئن رہ چکی ہے۔ جموں و کشمیر رانجی ٹیم کے کپتان پرویز رسول نے کہاکہ ’’ممبئی میں ممبئی کو شکست دینا ایک عظیم کامیابی ہے۔ ہمارا گراف گزشتہ دو تین سال سے بتدریج بڑھ رہا ہے لیکن ہم سے کہا گیا تھا کہ ایک طاقتور ٹیم سے کھیلنا کچھ مختلف ہوتا ہے اور ہم نے اِس سوال کا جواب دے دیا ہے‘‘۔ رانجی ٹروفی کی 80 سالہ تاریخ میں جموں و کشمیر کی ٹیم نے پہلی مرتبہ ممبئی کے خلاف یہ کامیابی حاصل کی ہے۔ فاتح ٹیم کے شوبھم کھجوریا نے 78 رنز بنائے۔