رانجی ٹروفی : حیدرآباد کے خلاف جموں و کشمیر کے 460 رنز

پنجاب کے ہاتھوں آندھرا پردیش کو شکست ، گرکیرت کی بہتر بولنگ
حیدرآباد۔ 31 اکتوبر (سیاست ڈاٹ کام) رانجی ٹروفی کے گروپ میچ کی پہلی اننگز کے دوسرے دن جموں و کشمیر کے بیٹسمین نے انتاہئی بہترین کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے اپنی حریف ٹیم حیدرآباد کے خلاف 460 رنز کا بھاری اسکور بنالیا۔ پاکستان میں بتھن منھاس نے گزشتہ روز 150 رنز بنایا تھا۔ ان کے ساتھی پرویز رسول نے120 گیند کا سامنا کرتے ہوئے 75 رنز اور رام دیال نے 48 رنز بناتے ہوئے اپنی ٹیم کے مجموعی اسکور کو 400 رنز تک پہونچا دیا۔ انور احمد 5/92 حیدرآباد کے بہترین بولر ثابت ہوئے۔ حیدرآباد کی ٹیم 41 اوورس میں 2 وکٹس کے نقصان سے 113 رنز بناسکی۔ اوپنر تنمائے اگروال کے 57 رنز تاحال بہتر انفرادی اسکور رہا۔ روہت شرما کو دونوں وکٹس حاصل ہوئے۔ اس دوران پٹیالہ میں کھیلے گئے رانجی ٹروفی بی گروپ میچ کے دوسرے دن پنجاب نے آندھرا پردیش کو 7 وکٹس سے شکست دے دی۔ آف اسپنر گرکیرت سنگھ مان نے اپنی کیریئر کی بہترین بولنگ کی۔ دھرو پانڈو اسٹیڈیم میں جہاں گزشتہ روز 17 وکٹس گرے تھے، آج 16 وکٹس گرے۔ آندھرا پردیش کے 80 رنز آل آؤٹ کے جواب میں پنجاب نے 127/7 پر آج اپنے کھیل کا آغاز کیا اور مزید 20 رنز کے اضافہ کے ساتھ 147 رنز پر آؤٹ ہوگئی۔ اس طرح اس کو حریف ٹیم پر 67 رنز کی سبقت حاصل ہوچکی تھی، لیکن دوسرے اننگز میں گرکیرت سنگھ نے شاندار بولنگ کرتے ہوئے آندھرا پردیش کی ٹیم کو صرف 38 رنز دے کر 5 وکٹس حاصل کرلیا۔ اس طرح وہ (اے پی) محض 133 رنز کے معمولی اسکور پر آؤٹ ہوگئی۔