رانجی ٹرافی میں کرناٹک کی کامیابیوں کا سلسلہ جاری ، آج بڑودہ سے مقابلہ

میسور ۔ 20 جنوری (سیاست ڈاٹ کام) رانجی ٹرافی کرکٹ میچ کے دفاعی چمپیئنس کرناٹک اپنے بہترین آل راونڈ مظاہرہ کے ساتھ ناقابل تسخیر اور کسی شکست کے بغیر کامیابیوں کا سلسلہ جاری رکھا ہے جو کل میسور میں کھیلے جانے والے گروپ اے میچ میں مساویانہ طور پر طاقتور ٹیم بڑودا کے خلاف اسی جذبہ کے ساتھ اپنا کھیل جاری رکھنا چاہتے ہیں۔ میزبان کرناٹک کو ابتدائی 4 میچوں میں لگاتار کامیابیاں حاصل ہوئی ہیں اور پہلے اننگز میں سبقت کی بنیاد پر مدھیہ پردیش کے خلاف آخری مقابلہ میں کلیدی پوائنٹس بھی حاصل ہوئے ہیں۔ 5 میچوں میں 28 پوائنٹس کے ساتھ کرناٹک کی ٹیم سرفہرست ہے جبکہ بڑودہ کو تاحال 15 پوائنٹس حاصل ہوئے ہیں۔ اس کے ساتھ وہ تیسرے مقام پر ہیں۔ بڑودہ کی ٹیم کو ایک کامیابی حاصل ہوئی ہے اور چار میچ ڈرا ہوئے ہیں۔ رابن اتھپا اور منیش پانڈے کا بہترین مظاہرہ کرناٹک کی کامیابیوں میں اہم رول ادا کیا ہے۔ علاوہ ازیں لوور آرڈر کے بولنگ آل راونڈر شریاس گوپال نے مدھیہ پردیش کے خلاف گذشتہ مقابلہ میں شاندار 124 رنز بنایا تھا جبکہ وہ جموں و کشمیر کے خلاف 58 رنز بنا کر ناٹ آوٹ رہے تھے اس کے باوجود اپنی بیٹنگ کی بہترین صلاحیتوں کا مظاہرہ نہیں کرسکے تھے۔