رانجی ٹرافی : حیدرآباد کی 10 وکٹ سے جیت

حیدرآباد، یکم دسمبر (سیاست ڈاٹ کام) روی کرن (4/34) اور ٹی تیاگراج (3/9) کی بہترین بولنگ سے حیدرآباد نے رنجی ٹرافی گروپ بی مقابلے کے آخری دن ہفتہ کو ہماچل پردیش کی دوسری اننگزز 97 رنز پر سمیٹنے کے بعد آسان ہدف کا تعاقب کرتے ہوئے 10 وکٹ سے یکطرفہ جیت اپونے نام کر لی۔ حیدرآباد کو اس جیت سے بونس سمیت 7 پوائنٹس ملے ۔ میچ کے چوتھے اور آخری دن ہماچل پردیش کی ٹیم دوسری اننگزز کیلئے اتری۔ لیکن اس کی شروعات خراب رہی اور اس نے محض 66 رن پر پانچ وکٹ گنوا دیئے ۔ پوری ٹیم کے صرف تین بلے باز دہائی کے اسکور میں پہنچ سکے جس میں سمت ورما کا 19 رنز بڑا اسکور رہا اور ٹیم 45.2 اوور میں 97 رنز پر ڈھیر ہو گئی۔ حیدرآباد کی جانب سے روی نے اوپننگ آرڈر کو اکھاڑا اور 34 رن پر چار وکٹ اور ٹی تیاگراج نے نچلے آرڈر کے وکٹ نکالے اور 9 رن پر تین وکٹ لئے ۔ حیدرآباد نے پھر 97 رنز کے آسان ہدف کا تعاقب کرتے ہوئے 28.2 اوور میں بغیر وکٹ گنوائے اور جیت درج کرلی۔ اوپنر تنمي اگروال نے ناقابل شکست 48 اور کپتان اکشت ریڈی نے ناٹ آؤٹ 44 رنز کی میچ فاتح بہترین اننگز کھیلی۔