وجیانگرم (آندھرا)۔30 ڈسمبر (سیاست ڈاٹ کام) رانجی ٹرافی ایلیٹ گروپ بی میچ کے پہلے دن آج حیدرآبادی کھلاڑیوں ہمالے اگروال 59 رنز اور کپتان اکشت ریڈی 57 رنوں کی بدولت حیدرآباد کا اسکور 81.4 اوورز میں 226 رنوں تک جا پہنچا۔ ٹاس جیتنے کے بعد حیدرآباد نے پہلے بلے بازی کا فیصلہ کیا اور شروعاتی بلے باز کو کے وی ششی کانت نے صرف 5 رنوں پر واپس پویلین بھیج دیا۔ ابتداء میں اکشت جنہوں نے تن لے اگروال کے ساتھ شروعات کی بہت تیزی سے 61 رنز جوڑنے میں کامیاب رہے۔ دائیں ہاتھ میڈیم پیسر گیند باز وائی پرتھوی راج نے آندھرا پردیش کھلاڑی تن لے کو 44 رنوں پر کلین بولڈ کردیا۔ اس دوران اکشت نے بی بی سندیپ کے ساتھ مل کر کارآمد 72 رنز کو جوڑا اور دونوں کھلاڑی بہت ہی جارحانہ کھیل کا مظاہرہ کرتے رہے پھر ہوم ٹیم نے ایک ساتھ دونوں سندیپ اور اکشت کو 145 رنوں اور ششی کانت کو بھی آؤٹ کردیا اور ایک رن پر ٹی روی راجہ کو کیچ آؤٹ کردیا گیا اور بالآخر حیدرآبادی ٹیم سمٹ کر 5 وکٹ پر 146 تک جا پہنچی۔ اس کے بعد اگروال نے اپنی ٹیم کو سخت جدوجہد کے بعد باہر نکالا جنہوں نے 103 گیندوں پر 7 چوکوں اور دو چھکوں کی مدد سے 59 رنوں کا قابل قدر اضافہ کیا اور اپنی ٹیم کے اسکور کو 200 رنوں کے اوپر پہنچادیا۔ اس کے بعد کے ایس کے چیتنیہ نے صرف 6 رنز بناکر آؤٹ ہوگئے۔