نئی دہلی ۔ 24 اکٹوبر (سیاست ڈاٹ کام) وزیراغذیہ رام ولاس پاسوان نے آج وزیرفینانس ارون جیٹلی سے ملاقات کی اور خوردنی تیلوں (خام اور ریفائنڈ) پر امپورٹ ڈیوٹی میں اضافہ کے مسئلہ پر اظہار خیال کیا۔ انہوں نے کہا کہ خوردنی تیلوں پر درآمدتی ڈیوٹی میں اضافہ کیا جائے تو کسانوں کو فائدہ ہوگا۔ شوگر ملز کو درپیش مسائل پر بھی بات چیت کی گئی ہے۔ وزیراغذیہ نے امپورٹ ڈیوٹی میں اضافہ کی وکالت کی۔ شوگر سیکٹر کے مسائل سے بھی وزیرفینانس کو واقف کرایا۔ ملیشیا اور انڈونیشیا میں آنے والے سستے تیل کی وجہ سے ملک کے کسان متاثر ہورہے ہیں۔