رام مندر کی تعمیر کیلئے 1992ء میں کئے گئے تحریک کی ضرورت ہے ۔آر ایس ایس 

 

ممبئی : ایودھیا تنازع کی سماعت آئندہ سال تک ملتوی ہونے پر راشٹریہ سویم سیوک سنگھ ( آر ایس ایس )نے کہا کہ اس معاملہ پر انہیں جلد فیصلے کی امید تھی ۔لیکن عدالت عظمیٰ اسے ٹال کر انتظار کو مزید لمبا کردیا ہے۔ آر ایس ایس نے رام مندر کیلئے آرڈیننس لانے پھر سے مطالبہ کیا ہے ۔آر ایس ایس کے جنرل سکریٹری بھیاجی جوشی پریس کانفرنس سے بات کرتے ہوئے یہ بات بتائی ۔

مسٹر جوشی نے کہا کہ رام مندر کی تعمیر کیلئے ضرورت پڑنے 1992ء میں کئے گئے تحریک کابھی آغاز کریں گے ۔ انہوں نے کہا کہ سماعت کے دوران عدالت عظمی کا تبصرہ کہ ہماری ترجیحات الگ ہیں، ہند و معاشرہ اسے اپنی توہین سمجھ رہا ہے ۔بھیاجی جوشی نے کہا کہ رام مندر کی تعمیر کا انتظار لمبا ہوتا جارہا ہے۔سپریم کورٹ کو اس معاملے میں ۷؍ سال ہوگئے ہیں۔انہوں نے کہا کہ عدالت نے پھر نئے ناموں کا اعلان کیا ہے اور عدالت عظمیٰ نے اس معاملہ کو جنوری تک ملتوی کردیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہمیں امید تھی کہ دیوالی سے قبل کچھ خوش خبری ملے گی ، لیکن افسوس کہ ایسا نہیں ہوسکا ۔ بھیا جی نے کہا کہ رام سب کے دلوں میں رہتے ہیں لیکن وہ ظاہر ہوتے ہیں مندروں کے ذریعہ ۔ ہم ہر قیمت پر رام مندر کی تعمیر چاہتے ہیں ۔