بلیا ( یو پی ) 18 نومبر ( سیاست ڈاٹ کام ) اترپردیش کے ایک بی جے پی رکن پارلیمنٹ نے کہا کہ انہیں امید ہے کہ پارلیمنٹ کے سرمائی سشن میں ایودھیا میں رام مندر کی تعمیر کیلئے قانون سازی کی جائیگی ۔ سیلم پور کے لوک سبھا رکن رویندر کشواہا نے کہا کہ پارلیمنٹ کے سرمائی سشن کا 11 ڈسمبر سے آعاز ہو رہا ہے اور انہیں امید ہے کہ اس میں ایودھیا میں رام مندر کی تعمیر کیلئے ایک قانون منظور کرلیا جائیگا ۔
رافیل معاملت کے تعلق سے انہوں نے کہا کہ راہول گاندھی سیاست میں ناکام ہوچکے ہیں اور وہ عوام کو گمراہ کر رہے ہیں۔ وہ پاکستان اور چین کے ساتھ اطلاعات تقسیم کرنے کیلئے رافیل معاملہ اٹھا رہے ہیں۔ اس دوران بی جے پی کے ایک رکن اسمبلی نے کہا کہ عقیدہ ‘ دستور سے بالاتر ہے اور یہ افسوس کی بات ہے کہ لارڈ رام کو ایودھیا میں ایک ٹینٹ میں رکھا گیا ہے ۔ رکن اسمبلی بئیریا سریندر سنگھ نے کہا کہ بھگوان دستور سے بالاتر ہے ۔