رام مندر کی تعمیر میں کانگریس سب سے بڑی رکاوٹ

محض ووٹ بٹورنے راہول گاندھی کے مندروں میں درشن ، یو پی کے وزیر شرما کا الزام
متھرا ۔ /10 نومبر (سیاست ڈاٹ کام) اتر پردیش کے وزیر سریکانت شرما نے ایودھیا میں رام مندر کی تعمیر کیلئے کانگر یس کو سب سے بڑی رکاوٹ قرار دیا اور اس کے صدر راہول گاندھی سے مطالبہ کیا کہ وہ محض ’ ووٹ بٹورنے ‘ ملک بھر کی مندروں کے درشن کرنے کے بجائے اس مسئلہ پر اپنی پارٹی کا موقف واضح کریں ۔ اس مسئلہ پر قانون سازی کے سوال پر شرما نے جواب دیا کہ ’ ایودھیا میں رام مندر کی تعمیر میں کانگریس ہی سب سے بڑی رکاوٹ ہے ۔ انہوں نے الزام عائد کیا کہ کانگر یس جہد کار ، رام مندر ، رام سیتو کی مخالفت کررہے ہیں اور گاؤ کشی میں مصروف ہیں ۔ اترپردیش کی مخالفت کررہے ہیں اور گاؤ کشی میں مصروف ہیں ۔ اتر پردیش کے وزیر توانائی نے کہا کہ ’ مندر میں کانگریس کے صدر کے درشن آیا ووٹ بٹورنے کی کوشش ہے یا پھر انہیں ایودھیا میں رام مندر کی تعمیر کی مدد کرنا چاہتے ۔ کانگریس کو اس مسئلہ پر اپنا موقف واضح کرنا چاہئے ‘ ۔ مندر کی تعمیر کے لئے آر ایس ایس اور اس کی معاون تنظیموں کی طرف سے احتجاجی راستہ اختیار کرنے کے بارے میں ایک سوال پر انہوں نے کہا کہ وہ بی جے پی کی حکمت عملی اور راستہ اختیار کررہے ہیں جس کے انتخابی منشور میں واضح حوالہ دیا گیا ہے تاکہ اس مسئلہ کو دستوری حدود میں حل کیا جاسکے ۔ شرما نے کہا کہ ’ الہ آباد ہائی کورٹ نے اپنے فیصلے میں واضح طو رپر کہا ہے کہ ایودھیا میں ایک رام مندر کا وجود ہے اور جیولوجیکل سروے آف انڈیا نے بھی اس کی تائید و توثیق کی ہے ‘ ۔ پانچ ریاستوں میں اسمبلی انتخابات میں بی جے پی کے امکانات پر انہوں نے کہا کہ ان کی پارٹی شاندار فتح حاصل کرے گی ۔ شرما نے دعویٰ کیا کہ ان کی پارٹی نے ایک ’بیمار‘ مدھیہ پردیش کو ایک ترقی یافتہ ریاست میں تبدیل کیا ہے ۔