رام مندر کی تعمیر شروع نہیں کی تو اقتدار سے بے دخل ہوجائے گی بی جے پی:۔ سادھو سنت

لکھنؤ: ایودھیا کے سادھوسنت ان دنوں بی جے پی سے شدید ناراض ہیں ۔ان کا کہنا ہے کہ جس بھگوان کے نام پر یہ پارٹی ریاست سے مرکز سے تک پہنچی ہے اسی رام کو یہ بھول چکی ہیں ۔
ان سادھوؤں نے وارننگ دی ہے کہ اگر جلد ہی مندر تعمیر کی شروع نہیں کی گئی تو یہ لوگ بی جے پی کے لئے تحریک بھی شروع کرسکتے ہیں ۔دگمبر اکھاڑا کے مہنت سریش داس کا کہنا ہے کہ بی جے پی اپنا وعدہ یاد رکھے اسے ہر حال میں ایودھیا میں رام مندر کی تعمیر کروانا ہوگی بصورت دیگر اقتدار سے بے دخل کرنے کے لئے تحریک شروع کی جائے گی ۔
رام جنم بھومی مندر کے پجاری ؔ آچاریہ ایس داس کا کہنا ہے کہ بی جے پی نہ صرف عوام بلکہ بھگوان رام کو بھی دھوکہ دے رہے ہیں۔انھوں نے مزید کہا کہ بی جے پی اب یہ بھی یاد نہیں رہا کہ وہ بھگوان رام کے آشیرواد سے اقتدار میں آئی ہے ۔
شری رام جنم بھومی نیاس کے سینئر رکن مہنت کمل نین داس نے کہا کہ بی جے پی کو رام بھگوان نے اقتدار نے دلایا ہے نہ کہ وکاس نے ۔رام مندر مسئلہ سے بی جے پی نے اقتدار کی کرسی پر بیٹھی ہے او راب وہ اسی کو نظر انداز کر رہی ہے ۔
انھوں نے کہا کہ رام مندر کی تعمیر کے لئے ابھی تک کچھ نہیں ہوا ہے جس سے سادھو سنت آگ بگولہ ہورہے ہیں ۔اگر سادھوں سنتوں کایہی حال برقرار رہا تو بی جے پی کے لئے مشکلیں بڑھ سکتی ہیں کیو نکہ ۲۰۱۹ء کے عام انتخابات سر پر آرہے ہیں او رپارٹی کے سامنے عوامی ناراضگیاں روز بڑھتی جارہی ہے ۔