رام مندر بِل نہیں تو پارلیمنٹ بھی نہیں : شیوسینا

نئی دہلی 10 ڈسمبر (سیاست ڈاٹ کام) بی جے پی کی حلیف پارٹی شیوسینا نے آج کہاکہ اگر حکومت منگل کو شروع ہونے والے پارلیمانی سرمائی اجلاس میں ایودھیا کے متنازعہ مقام پر رام مندر کی تعمیر کے لئے بِل پیش نہیں کرتی ہے تو وہ پارلیمنٹ کو کام کرنے نہیں دیں گے۔ شیوسینا ایم پی چندراکانت کھائرے نے کہاکہ اُنھوں نے یہ ریمارکس سرمائی سیشن کے آغاز سے قبل حکومت کی طلب کردہ آل پارٹی میٹنگ میں کئے ہیں۔ اِس میٹنگ میں وزیراعظم نریندر مودی بھی شریک ہوئے۔ میٹنگ کے بعد چندراکانت نے کہاکہ شیوسینا متواتر مطالبہ کرتی آئی ہے کہ حکومت رام مندر کی تعمیر کے لئے پارلیمنٹ میں بِل لائے۔ اگر حکومت اِس سرمائی اجلاس میں ایسا نہیں کرتی ہے تو ہماری پارٹی پارلیمنٹ کو کام کرنے نہیں دے گی۔