بنگلور :22 ستمبر ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) کرناٹک کے وزیر داخلہ مسٹر کے جے جارج نے دھمکی دیتے ہوئے کہا ہے کہ اخلاق پولیس گیری کے بہانہ قانون کو ہاتھ میںلینے کا سلسلہ جاری رکھا گیا تو اس صورت میں کرناٹک میں شری رام سینا پر پابندی عائد کردی جائیگی۔بنگلور میں منگل کے دن ایک صحافتی کانفرینس سئے خطاب کرتے ہوئے وزیر موصوف نے کہا کہ شری رام سینا غیر قانونی طور پر اخلاقی پولیس گیری کی سرگرمیوں میں مصروف ہے ۔ حال ہی میں اسی طرح کی سرگرمیوںکے سبب شری رام سینا پر ریاست گوا میں پابندی عائد کردی گئی ہے۔ قانون کو اگر ہاتھ میں لیا جاتا ہے تو کسی بھی تنظیم کی کوششوں کو حکومت کامیاب نہیںہونے دے گی۔ ریاست میں اگر شری رام سینا نے اس وارننگ کے باوجود بھی اپنی اخلاقہ پولیس گیری جاری رکھی تو اس پر پابندی عائد کردی جائیگی۔