لکھنؤ، 3 دسمبر (سیاست ڈاٹ کام ) رام دیو نے آج یہاں اتر پردیش کے وزیر اعلی یوگی آدتیہ ناتھ سے ملاقات کی۔مسٹر یوگی سے ملنے کے لئے رام دیو صبح تقریباً ساڑھے نو بجے وزیر اعلی کی سرکاری رہائش گاہ پر پہنچے . رام دیو نے وزیر اعلی سے ریاست میں سرمایہ کاری کے بارے میں بات چیت کی. دونوں کے درمیان ہونے والی بات چیت کی تفصیلات نہیں مل سکی ہے لیکن خیال کیا جارہا ہے کہ یوگ گرو نے ریاست میں سرمایہ کاری کی خواہش ظاہر کی ہے . وہ بندیل کھنڈ اور نوئیڈا میں سرمایہ کاری کرنا چاہتے ہیں. رام دیو اتر پردیش میں سرمایہ کاری کے لئے کافی دنوں سے کوشش کر رہے ہیں. اس کے لئے انہوں نے پیشرو سماجوادی پارٹی (ایس پی) حکومت سے بھی رابطہ قائم کیا تھا۔