حیدرآباد ۔ /7 جون ( سیاست نیوز ) رامنتا پور میں آج صبح ایک مسلم لڑکی کی نعش مشتبہ حالت میں دستیاب ہوئی ۔ اوپل پولیس کے بموجب عفت النساء بیگم نے ہفتہ کی صبح اپنے مکان احمد نگر عنبر پیٹ سے روانہ ہوئی تھی اور اس کے افراد خاندان رات 8 بجے اس سے فون پر بات چیت کی تھی جس پر اس نے مکان واپس لوٹنے کی بات بتائی ہے ۔ رات دیر گئے تک عفت النساء کے رشتہ دار اس کی راہ دیکھتے رہے لیکن وہ مکان واپس نہیں لوٹی اور آج صبح اس کی نعش دستیاب ہوئی۔