گوداوری کھنی۔12نومبر ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) ایم ٹی پی سی کے زیراہتمام راما گنڈم کے این ٹی پی سی کے سی ایس آر ڈپارٹمنٹ کو سورنا شکتی ایوارڈ عطا کیا گیا ۔ این ٹی پی سی کے چیرمین منیجنگ ڈائرکٹر اروپ رائے کیہاتھوں نئی دہلی میں منعقدہ ایوارڈ تقسیم پروگرام میں پراجکٹ ایگزیکٹیو ڈائرکٹر آر کے واستوا اور ریجن ایگزیکٹیو ڈائرکٹر آر وینکٹیشور نے سورنا شکتی ایوارڈ حاصل کیا ۔سی ایس آر ڈپارٹمنٹ این ٹی پی سی راما گنڈم سے حاصل ہونے والی آمدنی سے فنڈس حاصل کر کے این ٹی پی سی راما گنڈم کے اطراف و اکناف کے مواضعات میں ترقیاتی کام جیسے سڑکوں کی تعمیر ‘ پانی کا انتظام ‘ بیت الخلاء کی تعمیر اور دیگر ترقیاتی کام انجام دیتا ہے ۔