راما گنڈم میں ٹی آر ایس امیدوار ایم ایل اے ایس ستیہ نارائنا راو کا پرچہ نامزدگی داخل

گوداوری کھنی 12 اپریل ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) راما گنڈم میں پرچہ نامزدگی داخل کرنے کے آخری دن ٹی آر ایس امیدوار ایم ایل اے ایس ستیہ نارائنا راو نے بڑا چوراہا گوداوری کھنی سے اپنے پارٹی قائدین کے ساتھ بھاری جلوس کے ساتھ روانہ ہوئے اور ضلع پریشد ہائی اسکول این ٹی پی سی پہنچے اور اپنا پرچہ نامزدگی الیکشن ریٹرننگ آفیسر سی ایچ مہیندر جی کو پیش کیا۔ ایس ستیہ نارائنا راو 1998 میں بلدیہ انتخابات میں چیر مین منتخب ہوئے تھے۔ 2001 میں چندرابابو نائیڈو کی حکومت میں کانگریس سے تلگودیشم میں شامل ہوئے۔ 2009 کے انتخابات میں ٹی ڈی پی سے ٹکٹ نہ ملنے پر وہ آزاد امیدوار سے کامیاب ہوئے اور وائی ایس آر رہنے تک ہی کانگریس میں شامل ہوئے تھے۔ 2011 نومبر میں تلنگانہ تحریک زور پکڑنے پر ٹی آر ایس میں شامل ہوگئے اور اب اس انتخابات میں ٹی آر ایس سے ان کو پہلی فہرست میں ہی ٹکٹ مل گیا وہ پرچہ نامزدگی داخل کرتے ہی وہ انتخابی مہم کا آغاز کردیا ان کا انتخابی منشور یہ ہے کہ وہ الیکشن میں جیت کر ایم ایل اے بنتے ہی NTPC کے علاقہ میں ایک میڈیکل کالج اور IT Park قائم کریں گے اور حلقہ راما گنڈم کو ایک مثال حلقہ بنائیں گے اور شہر گوداوری کھنی و راما گنڈم کو ماڈل شہر بنائیں گے وہ سب سے پہلی ایف سی آئی میںسیول انجینئر تھے ۔ ایف سی آئی سے استعفی دے کر انہوں نے ذاتی پائپ بنانے کی کمپنی قائم کی رفتہ رفتہ سیاست میںشامل ہوکر چیر مین بلدیہ منتخب ہوئے تھے پھر ایم ایل اے منتخب ہوئے ۔