راما گنڈم میں سردی کی شدید لہر

گوداوری کھنی۔/28ڈسمبر، ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) راما گنڈم و گوداوری کھنی میں شدید سردی کی لہر جاری ہے۔ شام 7 بجے سے ہی سردی شروع ہوجاتی ہے اور صبح 9 بجے تک جاری رہتی ہے۔ سردی کی وجہ سے شام ہوتے ہی سڑکیں سنسان دکھائی دے رہی ہیں اور رات کے اوقات میں درجہ حرارت 12 ڈگری سیلسیس چل رہا ہے۔ شدید سردی کے باعث عوام گرملبوسات پہننے کو ترجیح دے رہے ہیں۔ مزدور طبقہ کو آگ تاپتے ہوئے دیکھا گیا۔ کالونیوں میں درخت رہنے کی وجہ سے اور بھی زیادہ سردی رہتی ہے۔ گرم ملبوسات کی تجارت میں اضافہ ہوا ہے۔ عوام گھروں میں رہنے کوترجیح دے رہے ہیں۔