راما گنڈم میں جلسہ فیضان غوث اعظمؒ

گوداوری کھنی21فبروری (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) نوجوانان اہل سنت الجماعت راما گنڈم کے زیر اہتمام جامع مسجد راما گنڈم میں 22 فروری اتوار بعد نماز عشاء جلسہ فیضان غوث اعظم منعقد ہوگا ۔ یہ جلسہ محمد شاہ صدر مسجد ہذا کی صدارت میں منعقد ہوگا ۔ اس جلسہ میں مولانا مرزا عبدالرحیم بیگ نقشبندی کام جلسہ نے جامعہ نظامیہ حیدرآباد مہمان خصوصی ہوں گے ۔ ان کے علاوہ دیگر علماء کرام کے خطابات بھی ہوں گے ۔ خواتین کیلئے پردہ کا نظم رہے گا۔