گوداوری کھنی۔13ستمبر ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) راما گنڈم منڈل کے موضع گولی واڑہ میں گورنمنٹ پرائمری اسکول کے طلباء وطالبات میں کیندریا ودیالیہ FCI ودیارتھی چیارٹیبل ٹرسٹ کے زیراہتمام تعلیمی اشیاء کی تقسیم عمل میں آئی جس میں ٹرسٹ کے صدر وامن راؤ نے طلبہ کو کتابیں ‘ نوٹ بکس ‘ پنسلس‘ امتحان کے پیاڈس اور دیگر تعلیمی اشیاء مفت تقسیم کی گئی ۔ اس پروگرام میں اسکول کے پرنسپال بی راجیا ‘ سرپینچ ڈی رمیا اور ایم پی ٹی سی ڈی ہیماوتی موجود تھے ۔