راما لنگا راجو کی اپیل پر سماعت شروع

حیدرآباد۔ 7 مئی (پی ٹی آئی) مقامی عدالت ستیم کمپیوٹرس کے بانی بی راما لنگا راجو اور 9 دیگر کی دائر کردہ اپیل پر کل اپنا فیصلہ سنائے گی۔ انہوں نے کئی کروڑ کی دھوکہ دہی اسکام میں سنائی گئی سزا اور جرمانوں کو معطل کرنے کی درخواست کی ہے۔ میٹرو پولیٹن سیشن جج عدالت کے اسپیشل جج ایم لکشمن نے آج بحث اور جوابی بحث کی سماعت کی اور کل فیصلہ سنانے کا اعلان کیا۔ 9 اپریل کوایڈیشنل چیف میٹرو پولیٹن مجسٹریٹ کورٹ نے راجو اور دیگر کو 7 سال قید بامشقت اور 5.35 کروڑ روپئے جرمانے کی سزا سنائی تھی۔