راماگنڈم و گوداوری کھنی میں

گوداوری کھنی۔25جون ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) راما گنڈم ایک صنعتی شہر ہے جس میں FCI,NTPC اور AP Gen Co راما گنڈم ٹاؤن واقع ہے ۔ ان علاقوں میں ملازمین اور مزدوروں کی سہولت کیلئے دوکانات کو اب تک منگل کو بند رکھا جارہا تھا اور گوداوری کھنی ایک کوئلہ کا شہر ہے جس میں سنگارینی ملازمین رہتے ہیں ۔ اس علاقہ میں چہارشنبہ کو دوکانات بند یعنی تعطیل رہتی تھی لیکن اب راما گنڈم و گوداوری کھنی ایف سی آئی اور این ٹی پی سی پورے راما گنڈم بلدیہ کارپوریشن میں اس جون سے شہر کی طرح دوکانات کو صرف اتوار کو بند رکھنے کے احکامات لیبر آفیسر گووردھن نے جاری کردیا ۔ اس کے باوجود دوکانات کو اتوار کو کھولا جارہا ہے ‘یہ دیکھ کر لیبر آفیسر گووردھن نے دوکاندار کے مالکان کو 29جون اتوار سے سختی کے ساتھ بند رکھنے کی ہدایت کی ہے ‘ ورنہ سخت جرمانہ عائد کئے جائیں گے ۔