گوداوری کھنی 16 اپریل ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) حلقہ اسمبلی راماگنڈم کے کانگریس قائد محمد فیاض لیپاکشی ٹرانسپورٹ و پٹرول مپ کے مالک کے آفس و مکان کے روبرو کھلی جگہ میں کانگریس امیدوار حلقہ اسمبلی راماگنڈم محمد بابر سلیم پاشاہ کا انتخابی جلسہ منعقد ہوا ۔ جس میں تمام مساجد کے صدور اور مسلمانوں کو مدعو کیا گیا تھا ۔ جلسہ کا آغاز حافظ محمد کریم کی قران کلام پاک سے ہوا ۔ اس کے بعد محمد ذاکر SIO کریم نگر نے طلبہ کی تعلیم پر روشنی ڈالی ۔ جناب فصیح الدین امیر جماعت اسلام گوداوری کھنی نے مسلمانوں میں اتحاد پر بات کی ۔ بعد ازاں انہوں نے تلگو زبان میں بھی تقریر کی ۔ حافظ محمد سلیم الدین امیر تبلیغی جماعت نے بھی کہا کہ مسلمانوں میں اگر اتحاد پیدا ہوجائے تو بڑے بڑے اختلافات ختم ہوجاتے ہیں ۔ ظہور خالد کریم نگر مسلم ایڈوکیشنل کے معتمد نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مسلمانوں نے تلنگانہ کیلئے قربانی دی ہے اور ضلع کریم نگر کے 13 اسمبلی حلقوں سے صرف بابر سلیم پاشاہ کو مسلمانوں میں کانگریس کے دوسری مرتبہ ٹکٹ ملا ہے ۔ اس بار تمام مسلمان کانگریس کے امیدوار بابر پاشاہ کو ووٹ دے کر کامیاب بنائیں اور ضلع میں کم سے کم ایک مسلم امیدوار کو یم ایل اے کیلئے کامیاب بنائیں ۔ بابر سلیم پاشاہ نے مخاطب ہوکر کہا کہ مجھے یہ کانگریس کا ٹکٹ ملا ہے ۔ آپ لوگوں کی مدد میرے ساتھ ہمیشہ رہی ہے اور میں مسلمانوں میں کسی بھی جماعت کے خلاف نہیں ہوں اور میں نے کبھی کسی کے خلاف شکایت نہیں کی ہے ۔ میں ایمانداری سے کانگریس پارٹی کیلئے کام کیا ہوں ، 2009 کے الیکشن میں نوکری بھی چھوڑ دیا ہوں اور ہارکر بھی مسلمانوں کیلئے اور پارٹی کیلئے کام کیا ہوں ۔ اس کے بعد مسٹر جی ویویکانند ایم پی و کانگریس امیدوار حلقہ لوک سبھا پداپلی نے مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ میری والد وینکٹ سوامی اردو پڑھتے ہیں ۔ شیروانی پہنتے ہیں اور 70 سال سے کانگریس سے وابستہ ہیں ۔
جب میں 10 مہینے تک ٹی آر ایس میں تھا تو میں نے سونیا گاندھی سے کہا تھا تلنگانہ اگر دیں تو واپس کانگریس میں آجاؤں گا اور ایسا ہی ہوا ۔ میرے جتنے بھی وشاکھا ٹرسٹ کے کمپنیز ہیں ہر کمپنی میں مسلمانوں کو روزگار دلاؤں گا ۔ میں خود اپنے لئے جتنا مہم چلاؤں گا اتنا ہی بابر سلیم کیلئے بھی مہم چلاؤں گا ۔ انہوں نے کہا کہ کانگریس ایک سیکولر پارٹی ہے اس کو اسمبلی اور پارلیمنٹ دونوں میں بھی کامیاب بنائیں ۔ اس جلسہ میں بابر سلیم پاشاہ اور جی ویویک نندا کو کانگریس قائدین نے پارٹی کھنڈوا پہنایا اور رومال بھی پنایا اور گلپوشی بھی کی گئی۔ اس پروگرام میں مساجد کے صدور کے علاوہ جناب غاضی الدین ایم اے ستار ، خلیل خان کنٹراکٹر ، فیاض ، غیر مسلم کانگریس قائدین اور مسلمانوں کی کثیر تعداد شریک تھی اور خواتین کیلئے پردہ کا نظم فیاض کے مکانمیں تھا ۔ منچریال پداپلی کریم نگر دھمپوری ، متھنی اور سلطانہ آباد سے بھی مسلم افراد آئے تھے ۔ جلسہ کی کارروائی محمد اکرم کنوینر جلسہ نے چلائی ۔ جلسہ کے بعد تمام شرکاء جلسہ کیلئے تعام کا نظم تھا ۔