راماگنڈم ۔ 24 ۔ اپریل ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) حلقہ اسمبلی راماگنڈم کے کانگریس ملم امیدوار بابر سلیم پاشاہ کی انتخابی مہم عروج پر ہے ۔ بابر سلیم کو دوسری بار کانگریس کا ٹکم دیا گیا ہے وہ اقل ترین اجرت بورڈ کے چیرمین بھی تھے ۔ NTPC میں 17 بار یونین کے جنرل سکریٹری منتخب ہوئے ہیں ۔ ضلع INTUC کے صدر بھی ہیں ۔ 40 سال سے کانگریس سے وابستہ ہیں وہ 30 برس سے راماگنڈم و گوداوری کھنی کے علاوہ اطراف کے مواضعات اور منڈل کے عوام کی مسلسل خدمت میں مصروف ہے ۔ اب انتخابی مہم کا دورہ کرتے ہوئے مختلف محلہ جات ، کالونیاں کا کانگریسی قائدین کے ساتھ عوام سے ملاقات کررہے ہیں انہیں اور پارلیمانی امیدوار جی دیویکانندا کو کامیاب بنانے کی اپیل کی ۔ وہ راماگنڈم کو ریاست میں ایک مثالی حلقہ اسمبلی بنانے کے علاوہ علاقہ کے عوام کے مسائل ، صنعتی علاقہ کے ملازمین اور مزدوروں کے مسائل اور مفادات کے تحفظ کا تیقن دیا اور خواتین سے بھی ملاقات کی اور ان کے مسائل حل کرنے کا بھی تیقن دیا اور کہا کہ کانگریس حکومت کی کارکردگی سے عوام مطمین ہیں اور کانگریس کی مرکزی حکومت ہی تلنگانہ ریاست تشکیل دی ہے اور کانگریس ہی تلنگانہ کو ترقی دے سکتی ہے اور سنگارینی کے کوئلہ کی کانوں میں جاکر ملازمین سے ملاقات کی۔ اور FCI کی فیکٹری NDA اور تلگودیشم کے دور میں بند ہوگئی تھی
اور کانگری سکی حکومت میں 2012 میں اس کو دوبارہ کھولنے کیلئے منظوری ہوئی ہے ۔ اس کا کام جلد شروع کرونگا اور سابق ملازمین کے بچوں کو اس کمپنی میں ملازمت دلانے کا تیقن دیا اور جمعہ کی نماز سے قبل جامع مسجد گوداوری کھنی میں مسلمانوں سے مخاطب ہو کر اقلیتوں کے مسائل جیسے مسلم شادی خانہ کی تعمیر ، اردو کی ترقی اور قبرستان کی منظوری کرانے کا تیقن دیا اور 2009 ء کے الیکشن میں ہار کر بھی میں مسلمانوں کیلئے اور کانگریس پارٹی کیلئے کام کیا ہوں اور مسلمانوں سے متحدہ ہو کر ان کو ووٹ دینے کی اپیل کی اور بازاروں میں گھوم کر دکانداروں سے ملاقات کی ۔ اور سرکاری عہدیداروں سے بھی ملاقات کی اور کہا کہ راماگنڈم بلدیہ کارپوریشن کے علاقہ میں ترقیاتیکام بھی کرونگا اور ہمہ جہتی ترقی کیلئے کوشش کرونگا ۔ اور غریبوں کی ترقی اور بھلائی کیلئے کام کرونگا ۔ مسلم اور غیرمسلم سبھی کا رحجان کانگریس کی طرف ہے اور کانگریس امیدوار بابر سلیم پاشاہ کی کامیابی یقینی ہے ان کے ساتھ کانگریس کے قائدین ، غیرمسلم اور مسلمانوں کی کثیر تعداد شریک تھی ۔ بابر سلیم پاشاہ نے راماگنڈم کو ضلع میں نمبر اور ریاستی میں مثالی حلقہ بنانے کا عزم کیا اور انتخابی جلسہ بھی منعقد کررہے ہیں ۔