راماگنڈم میں ضلع پریشد نشست پر ٹی آر ایس منتخب

گوداوری کھنی ۔ 15 ۔ مئی (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) راماگنڈم منڈل کے ایک ZPTC اور MPTC 14 کے انتخابات کے نتائج میں ضلع پریشد نشست کیلئے ٹی آر ایس کی زبردست کامیابی ہوئی اور یم پی ٹی سی 14 کے نشستوں پر ٹی آر ایس نے 4 پرکامیابی حاصل کی ۔ کانگریس نے 3 پر ، آزاد امیدواروں نے 5 پر ، بی جے پی ایک اور وائی ایس آر سی پی ایک پر کامیابی حاصل کی ۔ ضلع پریشد کی نشست کیلئے ٹی آر ایس کی امیدوار کے سندھیا رانی نے حریف کانگریس کے امیدوار یم وینکٹیش کو 8154 ووٹوں سے شکست دے کر زبردست کامیابی حاصل کی ۔ سندھیا رانی کو 13,658 ووٹ حاصل ہوئے جبکہ وینکٹیش کو 5,505 ووٹ حاصل ہوئے ۔ شریمتی سندھیارانی کی کامیابی پر ٹی آر ایس کے قائدین ارکان اور عوام نے مبارکباد دی ۔ سندھیا رانی نے راما گنڈم منڈل کے مسائل ، عوام اور کسانوں کے مسائل حل کرنے کا وعدہ کیا ۔ راما گنڈم منڈل کے الیکشن آفیسر جی شنکریا نے سندھیارانی کو ZPTC کا سند حوالے کردیا ۔ راماگنڈم منڈل کے 14 یم پی ٹی سی کے نشستوں میں 4 پر ٹی آر ایس نے جس میں کندنپلی سے ای پدما مور مور سے کے پون ، ایلکل پلی سے ایم دھر اور سنت نگر سے ٹی راجیشم ، 3 پر کانگریس نے جس میں کولی واڑہ سے ہیما پتی ، جیارم سے یم پربھاکر اور تکلپلی سے اے لکشمی ، کوکلا گوڈور سے بی جے پی کی راجیشوری اور برہمن پلی سے وائی ایس آر سی پی کی یم پدما اور 5 پر آزاد جس میں پوٹیال سے یل سنیتا ، رانے چنڈی سے کے راجیا ، کوتاپلی سے پی کومریا ، پالا کرتی سے ڈی راج مولی ، انکن پلی سے ٹی راجیا نے کامیابی حاصل کی ۔ تمام 14 یم پی ٹی سی کو منڈل اور موضعات کے عوام نے مبارکباد پیش کیا اور اظہار مسرت کرتے ہوئے آتشبازی کی گئی ۔