راماگنڈم /26 مئی ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) یہ بات مشہور ہے کہ جنوبی ہندوستان میں سب سے زیادہ گرمی راماگنڈم میں ہوتی ہے یہاں پر کوئلہ کی کانیں اوپن کاسٹ اور 4 بڑی اہم صنعتیں ہں یاور راما گنڈم کے اطراف دونوں جانب بہت سے پہاڑ ہیں ۔ اس لئے یہاں پر شدید گرمی ہوتی ہے ۔ راماگنڈم و گوداوری کھنی میں چند دن سے گرمی کی شدید لہر جاری ہے اور عوام کے سر پر آگ برس رہی ہے اور راماگنڈم آگ کا گنڈم نظر آرہا ہے ۔ عوام گھر میں رہنے کو ترجیح دے رہے ہیں ۔ دوپہرکے وقت سڑکیں سنسان دکھائی دے رہے ہیں ۔ عوام تھنڈے مشروبات پینے میں مصروف دکھائی دے رہے ہیں۔ عوام گرمی کی وجہ سے پریشان اور بے چین ہو رہے ہیں ۔ گرمی کی شدت کی وجہ سے ٹانکیوں کا پانی گرم ہو رہا ہے اور نلوں سے گرم پانی آرہا ہے ۔ آج کا درجہ حرارت 46.5 ڈگری ریکارڈ کیا گیا ہے ۔ رات کے وقت میں بھی گرام ہوائیں چل رہی ہے ۔ اب تک گوداوری کھنی و راماگنڈم میں لو لگنے سے 8 افراد فوت ہوچکے ہیں ۔