راماگنڈم میں بلدی انتخابات کی مہم عروج پر

گوداوری کھنی /26 مارچ ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) راماگنڈم بلدیہ کارپوریشن کے انتخآبات میں 50 ڈیویژن میں انتخابی مہم عروج پر ہے جملہ 513 امیدوار میدان میں ہیں جن میں 274 خاتون امیدوار ہیں ۔ کانگریس نے تمام حلقوں میں امیدواروں کو ٹہرایا ہے اور ٹی آر ایس نے بھی تمام حلقوں سے امیدواروں کو نامزد کیا ہے ۔ تلگودیشم نے 23 حلقوں سے اپنے امیدواروں کو نامزد کیا ہے اور بی جے پی نے حلقوں سے بی ایس پی نے حلقوں سے سی پی آئی سے حلقوں سے اپنے اپنے امیدواروں کو ٹہرایاہے۔ نیو انڈیا پارٹی ، وائی ایس آر سی پی کے علاوہ آزاد امیدواروں کی بہتات ہیں سیاسی پارٹیاں اور آزاد امیدواروں نے انتخابی مہم کا آغاز کرکے 7 یا 8 دن ہوچکے ہیں ۔ ہر امیدوار عوام کے گھر گھر جاکر مہم چلا رہے ہیں اور رائے دہندوں کو اپنے حق میں ووٹ استعمال کرنے کیلئے ایڑی چوٹی کا زور لگا رہے ہیں۔ اپنے حق میں ووٹ استعمال کرنے کیلئے ایڑی چوٹی کازور لگارہے ہیں۔کانگریس اور ٹی آر ایس راست مقابلہ نظر آرہا ہے ۔ یہاں کے ایم ایل اے ستیا نارائنا راؤ ٹی آر ایس کو کامیاب بنانے کیلئے روزانہ پارٹی کارکنوں کے ساتھ عوام سے ملاقات کرکے ووٹ دینیکی اپیل کر رہے ہیں ۔ کانگریس کی کامیابی کیلئے سابق چیرمین بی راجہ لنگم اور ضلع INTUC کے صدر بابر سلیم پاشاہ اور دیگر کارکنوں نے عوام سے ملاقات کرکے کانگریس کو ووٹ دینے کی اپیل کر رہے ہیں ۔بلدیہ مئیر کی نشست جنرل ایس سی محفوظ ہے اور 6 جنرل ایس سی ڈیویژن ہیں 10، 12، 15، 23 ،29 اور 30 ہیں ۔ 10 وارڈس سے 11 امیدوار 12 وارڈ سے 15 امیدوار 15 وارڈ سے 8 امیدوار 23 وارڈ سے 14 امیدوار 29 وارڈ سے 8 امیدوار اور 30 وارڈ سے 5 امیدوار مقابلہ کر رہے ہیں ۔ ان 6 ایس سی حلقوں کے امیدواروں میں 6 امیدواروں کا نام بلدیہ مئیر کیلئے اعلان کیا گیا ہے ۔ ان 6 میں سابق بلدیہ چیرمین بی راجہ لنگم کانگریس شامل ہے ۔ٹی آر ایس سے ڈاکٹر انیل کمار بی جے پی سے پی رام چندر ٹی آر ایس سے ملا ملیشم کانگریس سے بی پرکاش اور ٹی ڈی پی سے ایم سوامی اگر یہ چھ امیدوار اپنے اپنے حقوں سے کامیاب ہوں گے تو ان امیدواروں میں سے جس پارٹی کی ڈیویژنوں میں اکثریت ہوگی اس پارٹی کے امیدوار کو مئیر کیلئے چنا جائے گا اور ہر امیدوار انتخابی مہم میں اپنی کامیابی کے بعد اپنے وارڈس میں ترقیاتگی کام کرانے کا اور عوام کے مسائل حل کرانے کا وعدہ کر رہا ہے ۔

گھر گھر مہم کے علاوہ آٹو رکشا ، جیپ اور ریالیوں کے ذریعہ بھی انتخابی مہم چلا رہے ہیں ۔ 46 ڈیویژن جس میں گوتمی نگر ،شاہی نگر ، ماشنکی کالونی ، قاضی پلی ، پرگتی نگر ، چیدنیا پوری کالونی ہیں ۔ اس وارڈ سے ٹی آرایس ایم ایل اے ستیا نارائنا کی بہو سمالتا امیدوار ہے اس کا مقابلہ کانگریس کی شیاملا سے ہے ۔ 48 واں ڈیویژن میں ٹی آر ایس کی امیدوار کے رجیتا کا کانگریس امیدوار کے سوجتا سے سخت مقابلہ ہے۔ 6 وارڈ سے کانگریس امیدوار ابھیشک راؤ کی مہم عروج پر ہے اور 45 واں وارڈسے ٹی آرایس امیدوار جی سروجنا کی مہم عروج پر ہے ۔ 8 وارڈ سے ٹی آر ایس امیدوار وینکٹ سوامی کی مہم عروج پر ہے 40وارڈ سے آزاد امیدوار اے شنکر کی مہم عروج پر ہے ۔ کانگریس کے ایم ایل سی جی وینکٹ راؤ نے آج چند وارڈس میں کانگریس امیدواروں کی مہم چلائی ۔ 33 وارڈ کے کانگریس امیدوار ایم سنیل کامقابلہ ٹی آر ایس کے نریش سے ہے ۔ پولیس انتخابات کے پیش نظر گاڑیوں کی تنقیح کر رہی ہے اور پٹرولنگ میں اضافہ کر رہی ہے ۔