گوداوری کھنی 7 نومبر (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) راما گنڈم تا مانوگوروتمام شہر میں کوئلہ کے علاقے ہیں۔ مانو گورو ضلع کھمم کا کوئلہ کا علاقہ ہے۔ راما گنڈم تا مانو گورو تک تمام علاقوں کے عوام کو ٹرین کی سہولت نہیں ہے۔ عوام بسوں پر ہی سفر کرتے ہیں۔ بس کا کرایہ بھی زیادہ ہے۔ عوام کو کافی دشواری ہوتی ہے۔ راما گنڈم تا مانو گورو ریلوے لائن کی منظوری بھی ہوچکی ہے لیکن تعمیری کام شروع نہیں ہوئے۔ اس ریلوے لائن مربوط کرنے کے لئے جلد از جلد تعمیری کام شروع کیا جائے۔ پداپلی ایم پی بالاسمن اور راما گنڈم ایم ایل اے ایس ستیہ نارائنا اور پداپلی پارلیمانی حلقوں کے منچریال چنور بیلم پلی، منتھنی اور پداپلی کے ارکان اسمبلی نے اس مطالبہ کا ایک یادداشت ساؤتھ سنٹرل ریلوے کے جنرل منیجر سری واتسوا کو حیدرآباد میں پیش کیا۔ اس مطالبہ کے ساتھ پداپلی تا نظام آباد ریلوے لائن کو جلد مکمل کرنے کا پداپلی تا کاغذ نگر ریل شروع کرنے کا راما گنڈم منچریال، بیلم پلی اور کاغذ نگر میں سوپر فاسٹ ۔ I ٹرینوں کے رُکنے کا اور ان تمام اسٹیشنوں پر مسافرین کی زیادہ سہولتیں فراہم کرنے کا اور ان تمام ریلوے اسٹیشنوں پر مسافرین کی زیادہ سہولتیں فراہم کرنے کا اور ان تمام ریلوے اسٹیشنوں کے ترقیاتی کاموں کا اور راما گنڈم میں ریلوے لائن اوور روڈ برج کے تعمیری کام کو جلد مکمل کرنے کا مطالبہ کیا گیا۔ جنرل منیجر نے یادداشت کو قبول کرتے ہوئے مطالبات پر عمل کرنے کا تیقن دیا۔