گوداوری کھنی /5 نومبر( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) بلدیہ کارپوریشن راماگنڈم کے آفس میں 3 نومبر کو کوآپشن ممبرس کیلئے انتخآبات منعقد ہوئے ۔ بلدیہ کارپوریشن کے 50 ڈیویژنوں کیلئے 5 کوآپشن ممبرس کو منتخب کیا گیا ۔ جن میں 2 مسلم اقلیتی ممبرس دو ہیں پانچوں کوآپشن ممبرس کے نام چریکا سچی ریڈی ، راماپتی راؤ ، جی سروجنا اور اقلیتیوں میں محمد غوث اور تسلیمہ بانو ہیں ۔ بلدیہ مئیر کے لکشمی نارائنا ، بلدیہ کمشنر ایس رویندر نے 18 امیدواروں کے لکشمی نارائنا بلدیہ کمشنر ایس رویندر نے 18 امیدواروں کے درخواستوں کو تنقیح کرتے ہوئے ٹی آر ایس میں کارپوریٹرس کی تائید حاصل کرتے ہوئے ان امیدواروں کو منتخب کیا ہے ۔ کانگریس کے 9 کارپوریٹرس نے بھی ان امیدواروں کی تائید کی ۔ محمد غوث جو رئیل اسٹیٹ کاروبار کے مالک ہیں اور تسلیمہ بانو زوجہ محمد زاہد جو مئیر کے قریبی امیدوار اور سیاسی افراد ہیں ۔ مسلم کوآپشن ممبرس محمد غوث اور تسلیمہ بانو کو مسلمانوں نے مبارکباد دی اور تمام 5 کوآپشن ممبرس کو 50 کارپوریٹرس ، سیاسی اقلیتی قائدین نے مبارکباد دی ۔ اس پروگرام میں پیداپلی ، ایم پی ، مقامی ایم ایل اے ایس ستیا نارائنا ، ڈپٹی مئیر ایس شنکر بھی موجود تھے اور مبارکباد دی اور ٹی آر ایس پارٹی کا کھنڈوا پہناکر اظہار مسرت کیا ۔