میدک۔ 27 ڈسمبر (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) رامائم پیٹ میدک پر 30 ڈسمبر بروز جمعہ بعد نماز عشاء جشن عید میلادالنبیؐ منایا جارہا ہے۔ رامائم پیٹ ٹاؤن کے بالاجی فنکشن ہال واقع میدک روڈ پر منعقد شدنی اس بابرکت محفل کی صدارت مولانا سید شاہ خواجہ قمرالدین احمد ہاشمی صابری (عرفان بابا) کریں گے جبکہ ڈاکٹر سید حسین نوری ناظم مدرسہ دارالعلوم، انوار مصطفی سدی پیٹ، مفتی آصف مصباحی صدر مدرس انوارِ مصطفی نگرانی کریں گے۔ اس مقدس محفل و جلسہ کو خطیب اہل سنت و الجماعت ،مولانا محمد احمد نقشبندی کامل جامعہ نظامیہ و بانی تحریک صدائے اسلام مخاطب کریں گے۔ اس موقع پر جماعت نور محمدی بارکس حیدرآباد دَف پر نعت اور قصیدہ بردہ شریف سنانے کی سعادت حاصل کریں گے۔