پیرس، 24 دسمبر ( سیاست ڈاٹ کام ) دنیا کے نمبر ایک ٹینس اسٹارا سپین کے رافیل نڈال نے اگلے ہفتے 28 سے 30 دسمبر تک ابوظہبی میں ہونے والے مباڈالا عالمی ٹینس چمپئن شپ سے دستبرداری اختیار کرلی ۔16 بار کے گرانڈ سلام چمپئن نڈال نے اس سال فرانسیسی اوپن اور یو ایس اوپن ٹائٹل جیتے تھے ۔ لیکن نومبر میں اے ٹی پی فائنلس میں بلغاریہ کے ڈیوڈ گوفن کے ہاتھوں شکست کے بعد گھٹنے میں چوٹ لگ گئی تھی اور وہ ٹورنامنٹ سے باہر ہوگئے تھے ۔ نڈال نے ٹورنامنٹ ویب سائٹ پر کہاکہ2017 کا سال کافی مشکل تھا اور خود کو تیار رکھنے اپنے حساب سے کلینڈر تیار کرنے کی ضرورت ہے ۔ میں اس بات کیلئے معافی مانگتا ہوں اور کافی مایوس ہوں کہ اس سال میں اس مباڈالا عالمی ٹینس چمپئن شپ ٹورنامنٹ میں حصہ نہیں لے سکوں گا۔نڈال کی جگہ ان کے ہم وطن روبرٹو بتستا ٹورنامنٹ میں حصہ لیں گے ۔