دہرہ دون 20 ڈسمبر ( سیاست ڈاٹ کام ) بی جے پی اور کانگریس کارکنوں کے مابین آج کانگریس بھون پر رافیل معاملت کے مسئلہ پر جھڑپ ہوگئی ۔ ایک سینئر پولیس عہدیدار نے یہ بات بتائی ۔ کہا گیا ہے کہ سینئر کانگریس لیڈر کماری شیلجا یہاں پارٹی کی ایک کانفرنس سے خطاب کرنے والی تھیں جو رافیل مسئلہ پر ہو رہی تھی ۔ اس وقت بی جے پی کارکن اس مقام پر گھس آئے اور انہوں نے وہاں پوسٹر س اور بیانرس پھڑنے شروع کردئے جس کے نتیجہ میں وہاں موجود کانگریس کارکنوں کے ساتھ ان کی جھڑپ ہوگئی ۔ پردیش کانگریس کے صدر پریتم سنگھ نے کہا کہ بی جے پی ورکرس کی پولیس کے ساتھ بھی جھڑپ ہوئی جب پولیس نے انہیں روکنے کی کوشش کی تھی ۔ اڈیشنل ڈی جی لا اینڈ آرڈر اشوک کمار نے باتیا کہ بی جے پی ورکرس ایشلے ہال پر جمع ہوئے تھے تاکہ کانگریس صدر راہول گاندھی کا پتلا نذر آتش کرسکیں ۔ کانگریس کی شکایت کے مطابق بی جے پی ورکرس کی غنڈہ گردی کا مقصد اس کانفرنس کو روکنا تھا ۔