رافیل سودے پر اولاند کے دعوے پر وزیر دفاع کا تبصرہ

یہ دعویٰ اس وقت منظر عام پر آیا جب اولاند کے قریب ساتھی پر الزامات عائد ہوئے
چینائی ۔ 29 ۔ ستمبر : ( سیاست ڈاٹ کام ) : مرکزی وزیر دفاع نرملا سیتارامن نے کہا کہ سابق صدر فرانس فرینکوئی اولاند کے دعوے ایک ایسے وقت منظر عام پر آئیں ہیں جب کہ خود انہیں اور ان کے ایک قریبی ساتھی کو الزامات کا سامنا درپیش ہے ۔ کہ انہوں نے بعض مقاصد کے لیے مالیہ حاصل کیا ہے ۔ وہ واضح طور پر ان خبروں کو حوالہ دے رہی تھیں ۔ جن سے ظاہر ہوتا تھا کہ انیل امبانی کا ریلائنس انٹرٹنمنٹ گروپ ایک معاہدے پر دستخط کر چکا ہے کہ ایک فرانسیسی فلم کو جس کی پروڈیوسر فرانسیسی اداکارہ جولی گییٹ ہیں اور ان کے شتراکت دار فرینکوئی اولاند اس معاہدے کے عویض حکومت ہند نے فرانس سے رافیل سودا کیا اور انیل امبانی کو ہندوستان کا نمائندہ مقرر کیا ۔ ریلائنس انٹرٹنمنٹ نے اس الزام کی تردید کرتے ہوئے کہا کہ انہیں کوئی ادائیگی نہیں کی گئی ۔ اطلاعات سے پتہ چلتا ہے ریلائنس انٹرٹنمنٹ نے گییٹ کی کمپنی کے ساتھ ایک معاہدہ پر دستخط کیے تھے اور اس کے بعد ہی 2016 میں اولاند نے ہندوستان کا دورہ کیا تھا اور گییٹ کی کمپنی کے ساتھ ایک معاہدہ پر دستخط کیے تھے جس کے تحت 36 رافیل لڑاکا طیارے حکومت کے سودے کی بنیاد پر خریدے گئے ۔ وہ آفیسرس ٹریننگ اکیڈیمی میں ایک پریس کانفرنس سے خطاب کررہی تھیں ۔