راشٹرپتی نیلائم میں صدر جمہوریہ کے قیام کیلئے تیاریاں جاری

حیدرآباد 19 ڈسمبر ( سیاست نیوز ) سکندرآباد کنٹونمنٹ کی جانب سے صدر جمہوریہ رام ناتھ کووند کے راشٹرپتی نیلائم میں قیام کیلئے تیاریاں تیزی سے جاری ہیں۔ کنٹونمنٹ بورڈ ذرائع کے بموجب صدر جمہوریہ راشٹرپتی نیلائم میں 23 ڈسمبر تا 29 ڈسمبر قیام کرینگے ۔ ہر سال کی طرح بورڈ کی جانب سے لمحہ آخر تک بھی صدر جمہوریہ کے قافلہ کی راہ پر کام کئے جا رہے ہیں۔ ان میں سڑکوں کی مرمت ‘ صفائی کے کام اور پانی کے لیکیج کو روکنا شامل ہے ۔ ایک عہدیدار نے بتایا کہ سڑک پر کھڈ بند کئے جا رہے ہیں ۔ راہداریوں پر رنگ کیا جا رہا ہے ۔ راشٹرپتی نیلائم سے سانپوں اور بندروں کو پکڑا جا رہا ہے ۔ اس دوران راشٹرپتی نیلائم کے آس پاس سکیوریٹی بھی سخت کردی گئی ہے ۔ جاریہ ماہ کے آخر میں صدر جمہوریہ کی واپسی کے بعد امکان ہے کہ راشٹرپتی نیلائم کو عوام کیلئے کھولدیا جائیگا ۔