راشٹرپتی بھون میں اس بار افطار نہیں

نئی دہلی ۔ 6جون ( سیاست ڈاٹ کام ) افطار پارٹی اور کرسمس کی تقاریب اُن کئی مذہبی تہواروں سے متعلق تقریبات میں شامل ہیں جو راشٹرا پتی بھون میں روایتی طور پر ہوا کرتی ہیں لیکن اس مرتبہ افطار پارٹی کا اہتمام نہیں کیا جائیگا ۔ دیوالی اور رکھشا بندھن بھی دیگر تہوار ہیں جو صدر جمہوریہ کی سرکاری قیامگاہ میں جوش و خروش سے منائی جاتی رہی ہے ۔ بیان کیا جاتا ہے کہ دیوالی پہلے نہیں منائی جاتی تھی لیکن گذشتہ دیوالی کے موقع پر راشٹراپتی بھون کو روشنیوں سے منور کردیا گیا اور خصوصی ہمہ رنگی روشنی کا نظارہ دیکھنے میں آیا ۔ رکھشا بندھن کے دوران اسکولی لڑکیوں نے صدر جمہوریہ رام ناتھ کووند کی کلائی پر راکھیاں باندھیں۔ سی پی آئی( ایم) پولیٹ بیورو ممبر محمد سلیم جو راشٹرا پرتی بھون میں کئی افطار پارٹیوں میںشرکت کرچکے ہیں ۔