راشن کے چاول کی غیر مجاز منتقلی کے خلاف کارروائی

نظام آباد:29؍ اپریل (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز)حیدرآباد سے نظام آباد منتقل کئے جانے والے راشن شاپ سے متعلق دو لاری چاول کو سیول سپلائیز عہدیداروں نے ارسہ پلی کے پاس ضبط کرلیااور رورل پولیس نے اس سلسلہ میں مقدمہ درج کرتے ہوئے تحقیقات کا آغاز شروع کردیا۔ تفصیلات کے بموجب حیدرآباد کرمن گھاٹ کے ایک رائس مل سے کنٹرول کے چاول کو نظام آباد سے مہاراشٹرا منتقل کرنے کی اطلاع ملنے پر اے ڈی پی او سرینواس، ڈی ایس اورحمان، ڈپٹی تحصیلدارسدھاکر، رویندر فوری حرکت میں آگئے اور ایک ٹیم پھولانگ چوراستہ، ایک ٹیم گاندھی چوک پر اور ایک ارسہ پلی کے پاس لاریوں کا تعاقب کرتے ہوئے بیٹھ گئے شام پانچ بجے کے بعد AP29PV 4446 ،AP26W 2126 دو لاریاں بائی پاس کے ذریعہ ارسہ پلی سارنگ پور کی طرف جارہے تھے کہ جس پر سیول سپلائیز کے عہدیداروں نے ان لاریوں کو روک کر ڈرائیور سے پوچھ تاچھ کرنے پر بتایا کہ کرمن گھاٹ کے رائس مل سے نظام آباد منتقل کرنے کی ہدایت دی گئی ۔ نظام آبادارسہ پلی پہنچنے کے بعد چاول کس مقام پر منتقل کرنا ہے اس کی اطلاع دی جائے گی کہے کر متعلقہ تاجر نے بتایا۔ ایک لاری میں 170 کنٹل، دوسری لاری میں 155 کنٹل جملہ 325 کنٹل چاول کو ضبط کرتے ہوئے رورل پولیس اسٹیشن منتقل کیا گیا۔ سیول سپلائیز کے عہدیداروں نے بتایا کہ چاول کس مقام سے کس مقام کو منتقل کیا جارہا تھا اس بارے میں ابھی تحقیقات جاری ہیں۔ سیول سپلائیز کے عہدیداروں نے گاڑیوں کو ضبط کرتے ہوئے تحقیقات کا آغاز کردیا۔