حیدرآباد ۔ /20 اپریل (سیاست نیوز) ٹاسک فورس پولیس نے محکمہ سیول سپلائیز کی مدد سے عوامی نظام تقسیم کے ذریعہ فراہم کئے جانے والے چاول کی بلیک مارکٹنگ میں ملوث ایک شخص کو گرفتار کرلیا اور اس کے قبضے سے چاول برآمد کرلئے ۔ بتایا جاتا ہے کہ 21 سالہ محمد آصف ساکن چرلہ پلی سابق میں اسکراپ کا کاروبار کیا کرتا تھا لیکن اس میں نقصان ہونے کے سبب عوامی نظام تقسیم کے تحت فراہم کئے جانے والے چاولوں کو مشیرآباد سے تعلق رکھنے والے افراد سے 8 روپئے فی کیلو خریدکر اسے ظہیرآباد کی مارکٹ میں 12 روپئے فی کیلو فروخت کررہا تھا ۔ اس بات کی اطلاع ملنے پر ٹاسک فورس نے سیول سپلائیز عہدیداروں کے ساتھ ایک مشترکہ آپریشن میں محمد آصف کو گرفتار کرلیا اور اس کے قبضے سے 24 کنٹل سرکاری چاول اور اس کی منتقلی میں استعمال کئے جانے والے ٹاٹا ایس آٹو کو برآمد کرلیا ۔