راشن کیلئے جدید کوپن کی اجرائی

یلاریڈی /5 جولائی ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) تلنگانہ سرکار کی حکمرانی کے ایک ماہ بعد راشن کیلئے جدید کوپن لنگم پیٹ منڈل کو آچکے ہیں ۔گذشتہ حکومت کے جاری کردہ کوبن ختم ہونے پر تلنگانہ سرکاری نئے راشن کے کوپن جاری کی ہے ۔ لنگم پیٹ انچارج تحصیلدار مسٹر الگزنڈر نے مزید بتایا کہ یہ کوپن نئے راشن کارڈ والوں کو سربراہ کئے جائیں گے ۔ VRO نے مل نئے کوپن کو مواضعاتی واڑ جمع کرلیا ہے ۔ منڈل کو جملہ 408 نئے راشن کے کوپن سربراہ کئے گئے ہیں ۔اب ان جدید کوپن کے ذریعہ میں جدید کارڈ والوں کی ہر ماہ راشن سربراہ کیا جائے گا ۔ تلنگانہ سرکار کا یہ ایک ماہ کے بعد پہلا کارنامہ ہے ۔