راشن کارڈ ہولڈرز کی تفصیلات

یلاریڈی ۔26 فبروری ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز)راشن کارڈ میں موجود صارفین کے تفصیلات کو حاصل کرنے تحصیلدار یلاریڈی شریمتی ناگا جیوتی نے وی آر او افراد کو مشورہ دیا ۔ انہوں نے تحصیل آفس پر منعقدہ خصوصی اجلاس میں مزید کہا کہ راشن کارڈس میں موجود تمام ناموں کے افراد اگر کہیں نقل مقام کریں ہیں یا باحیات نہیں ہیں تو ایسے افراد کے نام فہرست سے خارج کرتے ہوئے راشن کوٹہ میں تخفیف کی جائے ۔ اس کے ساتھ ساتھ انتودیا کارڈ ہولڈرس کی تفصیلات بھی باریک بینی سے معائنہ کرنے کے احکام دیئے ۔ کارڈ صحیح فہرست ضلعی عہدیداروں کو بھیج دی جائے گی ۔ اس موقع پر ڈپٹی تحصیلدار مسٹر وینکٹیشم ‘ ریونیو انسپکٹر مسٹر وینکٹ ریڈی ‘ مہیش کمار ‘ مسٹر بال ریڈی اور وی آر اوز موجود تھے ۔