راشن کارڈ کے حصول کی فکر معمر خاتون بس کی ٹکر سے ہلاک

حیدرآباد 16 اکٹوبر (سیاست نیوز) راشن کارڈ کے حصول کی فکر میں ایک اور ضعیف خاتون فوت ہوگئی۔ ملک پیٹ پولیس حدود میں یہ واقعہ پیش آیا جہاں 62 سالہ پوچماں آر ٹی سی بس کی زد میں آکر ہلاک ہوگئی۔ پولیس ذرائع کے مطابق پوچماں آزاد چندراشیکھر نگر علاقہ کی ساکن تھی۔ یہ ضعیف خاتون راشن کارڈ کے حصول کیلئے دفاتر کے چکر لگارہی تھی اور کل اسی فکر میں سڑک عبور کرنے کے دوران آر ٹی سی بس کی زد میں آکر ہلاک ہوگئی۔ پولیس ملک پیٹ مصروف تحقیقات ہے۔