راشن کارڈ کو آدھار سے مربوط نہ کرنے پر اجناس کی عدم سربراہی

یلاریڈی:24؍ جنوری(سیاست ڈسٹرکٹ نیوز)آدھار کو راشن کارڈ سے مربوط نہ کرنے پر راشن روک دیا جائے گا ۔ اس لئے جلد از جلد آدھار کو راشن کارڈ سے مربوط کرنے کا کام مکمل کرنے کا آر ڈی او کاماریڈی مسٹر وینکٹیشورلو نے مشورہ دیا اور انتباہ دیا کہ آدھار لنک میں کوتاہی پر متعلقہ وی آر او کے خلاف بھی کارروائی کی جائے گی۔ انہوں نے منڈل سدا شیو نگر تحصیل آفس کا اچانک دورہ کر کے تنقیح کی اور اخباری نمائندوں سے بتایا کہ کاماریڈی ڈیویژن میں اب تک 57 فیصد آدھار کا کام ہورہا ہے۔ مزید 33 فیصد ہونا باقی ہے

انہوں نے وی آر او سے کہا کہ آدھار لنک کے معاملہ میں ضلع کلکٹر کے سختی کے ساتھ احکام ہیں اس موقع پر ڈپٹی تحصیلدار مسٹر پریم کمار، سینئر اسسٹنٹ مسٹر وسنت راو، جونیر اسسٹنٹ بالیا،اے ایس او ایشوریا موجود تھے۔ منڈل ناگی ریڈی پیٹ پر بھی ویڈیو کانفرنس کے ذریعہ انہوں نے ای جی ایس عملہ سے بات کی اور کہا کہ فبروری ماہ تک ضامن روزگار مزدوروں کے آذھار فیڈنگ مکمل کرنا ہوگا ۔انہوں نے EGS-PD شیوا لنگیا کو احکام دیئے ۔ اس موقع پر جنوری ماہ میں منڈل پر مزدوروں کو دیئے جانے والے کام کے دنوں پر تعجب کا اظہار کیا ۔ شخصی بیت الخلاوں کی تعمیرات مقرر نشانہ کو مکمل کرنے کیلئے تیزی کے ساتھ کرنے کا مشورہ دیا ۔ منڈل میں دلچسپی رکھنے والے کسان اپنے کھیتوں میں ہارٹیکلچر کے ذریعہ آم کے پودے لگانے کا مشورہ دیا۔