ظہیرآباد /14 اکٹوبر ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) ریاستی حکومت کے احکام کے بموجب میونسپلٹی ظہیرآباد میں راشن کارڈز اور وظائف کی اجرائی کے سلسلے میں درخواستوں کی وصولی کا آغاز ہوچکا ہے ۔ جبکہ درخواستوں کے ادخال کی آخری تاریخ 15 اکٹوبر مقرر کی گئی ہے ۔ درخواستوں کے ادخال کیلئے میونپسلٹی ظہیرآباد کے 24 وارڈس میں کاونٹرس قائم کئے گئے ہیں ۔ وارڈ نمبر ایک کے مکینوں کیلئے محلہ کے کمیونسٹی ہال میں اور وارڈ 2 کے مکینوں کیلئے نعل صاحب محلہ کے عاشورخانہ میں کاونٹرس قائم کئے گئے ہیں جبکہ وارڈ نمبر 3 کیلئے مسلم شادی خانہ میں وارڈ نمبر 4 کیلئے ہنومان محلہ کے گنیش مندر میں وارڈ نمبر 5 کیلئے این جی اوز کالونی کے ایس ٹی بوائس ہاسٹل میں وارڈ نمبر 6 کیلئے گرلز ہائی اسکول میں وارڈ نمبر 7 کیلئے ایک پی ایچ پی کالونی کے پارک میں وارڈ نمبر 8 کیلئے گورنمنٹ اسکول اردو میڈیم شانتی نگر میں وارڈ نمبر 9 کیلئے شانتی نگر میں بابو میاں کے گھر کے قریب وارڈ نمبر 10 کیلئے شانتی نگر کے بسویشور مندر ہیں ۔ وارڈ نمبر 11 کے مکینوں کیلئے شانتی نگر کے گورنمنٹ اسکول میں وارڈ نمبر 12 کیلئے جمال کالونی کے گورنمنٹ اسکول میں وارڈ نمبر 13 کیلئے باگاریڈی پلے کمیونٹی ہال میں وارڈ نمبر 14 کیلئے راجناپیٹ کے بھوانی مندر کے قریب ، وارڈ نمبر 15 کیلئے آریہ نگر کے مارکھنڈیشور مندر میں وارڈ نمبر 16 کیلئے سری رام محلہ کے سری رام مندر میں ، وارڈ نمبر 17 کیلئے مومن محلہ کے گورنمنٹ اسکول میں وارڈ نمبر 18 کیلئے آریہ نگر کے آریہ سماج میں وارڈ نمبر 19 کیلئے احمد نگر کالونی کے عاشورخانہ میں وارڈ نمبر 20 کیلئے محلہ گڑھی کے عاشورخانہ میں وارڈ نمبر 21 کیلئے ہریجن واڑہ گڑھی کے عاشورخانہ میں وارڈ نمبر 22 کیلئے ہریجن واڑہ گڑھی کے چرچ کے قریب وارڈ نمبر 23 کیلئے وطن باغ کے عاشور خانہ میں اور وارڈ نمبر 24 کے مکینوں کیلئے بسویشور محلہ کے عاشورخانہ میں درخواستوں کی وصولی کیلئے کاونٹرس قائم کئے گئے ہیں جہاں وظائف کیلئے بیوائیں ، معمرین ، معذورین اور راشن کارڈس کی اجرائی کیلئے کارڈ گیرندگان کے علاوہ کارڈ سے م حروم افراد بھی درخواستیں داخل کرسکتے ہیں ۔ راشن کارڈس اور وظائف کی اجرائی کیلئے مقررہ درخواست فارمس ہر وارڈ کے کونسلر کی جانب سے تقسیم کئے جارہے ہیں ۔ مزید معلومات کیلئے میونسپل کمشنر سے ان کے فون نمبر 9849905919 پر ربط پیدا کیا جاسکتا ہے ۔ واضح رہے کہ اجراء شدہ راشن کارڈس اور منظورہ وظائف کی تجدید کیلئے اور نئے راشن کارڈس اور نئے وظائف کی منظوری کیلئے آدھار کارڈس لازمی قرار دئے گئے ہیں ۔