راشن ڈیلر کو برخواست کرنے کا مطالبہ

یلاریڈی 19 جنوری (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز)منڈل تاڑوائی کے کرڈ پلی علاقہ سے تعلق رکھنے والی عوام نے منڈل تحصیل آفس پہنچ کر راشن ڈیلر لکشمی بائی راجیشور راو کو برخواست کرنے کا مطالبہ کیا اور کہا کہ سابق میں اور تلنگانہ ریاست تشکیل میں انے کے بعد راشن شاپ میں چاول صارفین کو سربراہ نہ کر کے زائد قیمت پر کالا بازاری کی ہے ۔ ڈیلر کی غیر ذمہ داریوں سے ہی اس علاقہ میں تحفظ غذا کارڈس تمام مستحقین کو جاری نہ ہوسکے ۔ عوام نے الزام لگایا کہ ہر راشن کارڈ پر صرف ایک لیٹر ہی کیروسین دیا جاتا ہے جبکہ ایل بی پی گیس کنکشن نہ رکھنے والوں کو تین لیٹر کیروسین سربراہ کرنا ہے ۔ ان ڈیلروں کو اگر برخواست نہ کیا گیا تو بڑے پیمانے پر احتجاج کرنے کا انتباہ دیا۔ اس موقع پر تمام عوام نے تحصیلدار مسٹر گنگا دھر کو تحریری طور پر شکایت دی ۔ اس موقع پر منڈل پریشد رکن سنگل ونڈے چیرمین نرسا ریڈی اور عوام کثرت سے موجود تھے ۔