یلاریڈی۔/7 مارچ،( سیاست نیوز) منڈل تاڑوائی کے برہما چاری واڑی میں موجود راشن شاپ پر عہدیداروں نے تنقیح کرتے ہوئے اس کے خلاف مقدمہ درج کیا۔ راشن ڈیلر راجندر بدعنوانی کرنے کی علاقہ کے چند لوگوں نے پرجاوانی پروگرام میں ضلع کلکٹر سے شکایت کی تھی جس پر اے ایس او تنوجا، انفورسمنٹ ڈپٹی تحصیلدار نرسملو نے راشن شاپ تنقیح کی۔ موضع کی راجووا ایک سال قبل فوت ہوگئی اور اس کے نام پر انتودیا کارڈ سے چاول آرہے ہیں جس کو کچھ ماہ سے راجووا کے رشتہ دار لے جارہے ہیں اور کچھ ماہ اسٹاک میں بتایا گیا۔ اس طرح دو ماہ سے وی آر او بائیو میٹرک کے ذریعہ آئے چاول اسٹاک نہ بتانے پر ڈیلر راجندر کے خلاف بدعنوانی کا مقدمہ درج کرلیا گیا۔ بدعنوانی کا انکشاف ہونے پر ڈیلر کو ڈپارٹمنٹل مقدمہ کا سامنا کرنا پڑا۔
نامعلوم خاتون کو پٹرول ڈال کر
جلانے کا واقعہ
نلگنڈہ۔/7 مارچ، ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) ضلع نلگنڈہ میں ایک خاتون کو نامعلوم افراد نے پٹرول ڈال کر جلادینے کا آج صبح مقامی عوام نے انکشاف کیا۔ ضلع نلگنڈہ کے مریال گوڑہ منڈل کے موضع تنگا پہاڑاور رامنا پیٹ کے سرحد پر نامعلوم خاتون کو نامعلوم افراد نے رات دیر گئے پٹرول ڈال کر جلادیا۔ آج صبح مقامی دیہی عوام کا وہاں سے گزر ہونے پر جھلسی ہوئی نعش دیکھ کر پولیس کو اطلاع دی۔ پولیس نے فوری مقام پر پہنچ کر نعش کو سرکاری دواخانہ منتقل کردیا اور مقدمہ درج کرکے خاتون کی شناخت اور اس واقعہ سے متعلق تحقیقات کا آغاز کردیا۔ اس واقعہ سے اطراف و اکناف کے علاقہ میں خوف و ہراسانی دکھائی دے رہی ہے۔