یلاریڈی ۔ /17 جون (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) مسائل حل نہ کئے جانے پر یکم جولائی سے غیر معینہ مدت کی ہڑتال کا آغاز کرنے منڈل ناگی ریڈی پیٹ کے مختلف مواضعات سے تعلق رکھنے والے راشن ڈیلروں نے منڈل تحصیلدار مسٹر سعید احمد مسرور کو ہڑتال کی نوٹس حوالے کی ۔ اس موقع پر ڈیلروں نے کہا کہ برائے نام کمیشن دینا ڈیلروں کے ساتھ حکومت کی ناانصافی ہے جس سے زندگی گزر بسر محال ہے ۔ اس موقع پر ڈیلروں میں کرن کمار ، ہری کرشنا ، ستیہ نارائنا موجود تھے ۔ منڈل گندھاری راشن ڈیلرس سنگم صدر ہیم سنگھ نے تمام ڈیلروں کے ساتھ مل کر تحصیلدار لکشمن کو ہڑتال کی نوٹس دی اور ڈیلروں کو تنخواہ مقرر کرنے کا ڈیمانڈ کیا ۔ یکم جولائی سے قبل مسائل حل نہ کرنے پر ڈیلرس ہڑتال کا آغاز کی نوٹس دیدی ہے ۔ اس موقع پر ڈیلروں سنگیا ۔ پوشٹی ۔ شنکر راؤ اور دوسرے موجود تھے ۔