یلاریڈی۔ 4 جون (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) تمام راشن ڈیلروں کو سرکاری ملازمین کا درجہ دینے کا مطالبہ کرتے ہوئے منڈل تاڑوائی ڈیلر سنگم صدر راجو نے اپنا بیان جاری کیا۔ انہوں نے مستقر پر اخباری نمائندوں سے مزید کہا کہ بائیو میٹرک طریقہ کا ہم استقبال کریں گے لیکن چاول پر کمیشن بڑھاتے ہوئے کم از کم تنخواہ 25 ہزار روپئے دینے کا مطالبہ کیا۔ مواضعاتی ڈیلرس شدید دشواریوں کا سامنا کررہے ہیں۔ اس موقع پر ڈیلروں میں راج شیکھر، رگھوبائی، بھدریا، نرسری، راجیشور، رمیش موجود تھے۔
سنگاریڈی میں سالانہ جلسہ دستار بندی
سنگاریڈی۔ 4 جون (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) مفتی محمد اسلم سلطان قاسمی کی اطلاع کے بموجب ہر سال کی طرح امسال بھی مدرسہ عربیہ نعمانیہ سنگاریڈی کے 5 خوش نصیب حفاظ کرام، حافظ عثمان غنی احمد خاں ولد مسعود امتیاز احمد خاں، حافظ محمد سیف قریشی ولد محمد عبدالرحیم قریشی، حافظ محمد ابوبکر صدیق ولد محمد ذاکر صدیق، حافظ محمد ریان احمد ولد محمد خالد اور حافظ شیخ افروز ولد شیخ علی مرحوم کی تکمیل حفظ قرآن مجید کے اعزاز میں 7 جون بروز اتوار بوقت صبح 10 بجے تا نماز ظہر بمقام مسجد نعمانیہ گنج میدان سنگاریڈی میں زیرصدارت مولانا محمد سلیمان صوفی سرپرست اعلیٰ النعمان اسلامک ایجوکیشنل سوسائٹی سنگاریڈی سالانہ جلسہ دستار بندی منعقد ہوگا جس میں مولانا محمد حشمت علی حسامی ناظم مدرسہ اشاعت القرآن پٹن چیرو، مفتی محمد عبدالصبور قاسمی ناظم مدرسہ حنفیہ للبنات ظہیرآباد اور مولانا سید فصیح الدین قاسمی ناظم مدرسہ عربیہ نعمانیہ سنگاریڈی کے خصوصی خطابات ہوں گے۔ انہوں نے عامتہ المسلمین سے بہ پابندی وقت مع دوست احباب جلسہ دستار بندی میں شرکت و استفادہ کی خواہش کی ہے۔