راشن ڈیلرس کا اجلاس

یلاریڈی ۔13مارچ ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) صارفین کو راشن وقت پر سربراہ کرنے اناج سے متعلق اسٹاک رجسٹر درج کرنے لنگم پیٹ تحصیلدار مسٹر دتاتری نے راشن ڈیلروں کو مشورہ دیا ۔ انہوں نے تحصیل آفس پر ڈیلروں کے ساتھ اجلاس منعقد کرتے ہوئے کہا کہ آدھار نمبر نہ درج کروانے والوں کا راشن روک دیا جائے گا ‘ جس کسی کا بھی آدھار نمبر اندراج نہیں ہے ‘ وہ اپنا آدھار نمبر درج کروائے ۔ اسموقع پر راشن ڈیلروں کے سنگم صدر مسٹرعبدالنعیم ‘ ڈیلر راجو ‘ راما گوڑ ‘پربھاکر ‘ رمیش ‘ نارائنا ‘ وینکا گوڑ ‘ سانیا ‘ گنگا ریڈی ‘ چندر موجود تھے ۔